Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہا۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے غیرملکی اسٹارز کو پاکستانی لیگ یا آئی پی ایل میں سے کسی ایک کے انتخاب کا آپشن دینے پر غور کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی مقررکردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ممبران ونود رائے، ڈیان ایڈلجی، لیفٹینینٹ جنرل روی ٹھوگے اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے غیرملکی پلیئرز کو یہ آپشن دینے پر غور کیا۔
آخری لمحات میں انھیں اس بات کا احساس ہوا کہ اس طرح غیرملکی کرکٹ برادری میں اچھا پیغام نہیں جائیگا اس لیے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے اس منصوبے سے بھی دستبرداری پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف 16 جون کو شیڈول میچ کے بائیکاٹ کا بھی ذہن بنا لیا تھا مگر 2 قیمتی پوائنٹس سے دستبرداری کے خوف سے یہ فیصلہ بھی واپس لے لیا۔