Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا ان کی خامی بن گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے فاتحانہ انداز میں پی ایس ایل فور کا آغاز کیا تھا۔ کوئٹہ نے ابتدائی چار میچوں میں مسلسل فتح حاصل کی تھی اور ان چاروں میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا تھا۔ کراچی کنگز کے خلاف ان کی فتح کا تسلسل ٹوٹا جب انہیں ٹورنامنٹ میں پہلی بار پہلے بیٹنگ کرنا پڑی۔
لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی کچھ یوں ہوا جب فخر زمان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں صرف 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور لاہور نے باآسانی کوئٹہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری فتح حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک پی ایس ایل میں 36 میچ کھیلے ہیں جہاں انہوں نے 13 بار پہلے بیٹنگ کی جس میں کوئٹہ کو 4 میں کامیابی ملی جبکہ 9 میچوں میں شکست ہوئی البتہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 23 میں سے 17 میچوں میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔