Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈوین براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دبئی میں جوائن کر لیا۔ ڈوین براوو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ سے کچھ گھنٹوں قبل دبئی پہنچے تھے۔ ڈوین براوو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا تھا۔ واضح رہے اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف یکم مارچ کو ابو ظہبی میں ہو گا جس میں یقیناً ڈوین براوو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کوئٹہ اپنا آخری گروپ میچ کراچی کنگز کے خلاف 10 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ براوو اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 450 سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے بولر تھے جنہوں نے مختصر فارمیٹ میں 400 حاصل کیں۔