Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی کنگز کی جانب سے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت 47 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آصف علی نے دھواں دھار اننگز کھیل کر کراچی کنگز سے فتح چھین لی۔ آصف علی نے صرف 38 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
فل سالٹ نے 46 رنز بنا کر آصف علی کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 93 رنز کی اہم کی شراکت قائم کی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح یقینی بنائی۔ آصف علی اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ ایونٹ میں اب تک آصف علی 6 اننگز میں 35.80 کی اوسط سے 179 رنز بنا چکے ہیں جہاں ان کا اسٹریک ریٹ 169 کا رہا ہے۔