Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور میں کھلاڑیوں کی انجری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ لاہور قلندرز کے محمد حفیظ، برینڈن ٹیلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے این بیل کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی بھی انجری کا شکار ہو گئے۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انور علی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
لاہور قلندرز کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ انور علی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون شامل نہیں کیا گیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انور علی کہنی کی انجری کا شکار ہوئے ہیں اور کچھ کہہ نہیں سکتے کہ وہ کب تک فٹ ہوں گے۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں انور علی کی جگہ ایمرجنگ کیٹگری کے پلیئر محمد حسنین کو موقع دیا گیا جنہوں نے اپنے پی ایس ایل ڈیبیو میچ میں چار اوورز میں 29 رنز دیکر فخر زمان کی وکٹ حاصل کی تھی۔