Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر حسین طلعت کی کارکردگی اب تک مایوس کن رہی ہے۔ حسین طلعت نہ تو بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوئے اور نہ ہی انہوں نے بولنگ میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رواں سیزن میں حسین طلعت اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سات میچز کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے 11.85 کی اوسط سے صرف 83 رنز بنائے اور ان کا بہترین اسکور 37 رہا۔ بطور آل راؤنڈر ٹیم میں کھیلنے والے حسین طلعت نے پی ایس ایل فور میں صرف 1 ہی اوور کیا ہے۔ انہوں نے لاہور کے خلاف پہلے میچ میں اپنا واحد اوور کیا تھا اور ان کے اوور میں 20 رنز بنے تھے اس کے بعد اب تک انہیں ایونٹ میں بولنگ کرنے کا بھی موقع نہیں ملا۔