Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی پی ایس ایل کا پورا ایونٹ پاکستان میں کرائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے پاکستان کے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی کہ اگلے دو سال میں پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان منتقل ہو جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کا کھیلنا بڑی خوش آئند بات ہے اور تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لیے پر جوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اے بی ڈویلیئرز کا پاکستان آنا پی ایس ایل کی بڑی کامیابی ہے۔ وسیم خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارمنٹس کا پاکستان کرکٹ میں بہت بڑا کردار ہے، ڈیپارٹمنٹس اور ریجنز مل کر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اچھے بیٹسمین نہیں مل رہے۔