Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بھارت کو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں مدمقابل ہونا ہے تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کی مینز ٹیموں کے بعد ویمنز ٹیموں کے میچز پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کی سابق کھلاڑی جھولن گوسوامی نے کہا پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کا فیصلہ ہم نے نہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کرے گا۔
جھولن گوسوامی نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز کے ساتھ نہ کھیلنے کے باعث تین پوائنٹس کم ہو گئے تھے اور ہمیں کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا پڑا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اب جو بھی میچز کھیل رہے ہیں پاکستان سے میچز کے پوائنٹس ذہن سے نکال کر کھیل رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم ان دنوں انگلش ویمنز ٹیم کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے جس میں اسے 0-2 کی برتری حاصل ہے۔