Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مختصر عرصے میں اپنی پہچان بنائی اور اب ان کا ہدف رواں سال ہونے والا ورلڈکپ ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں مختصر عرصے میں تینوں فارمیٹ کا حصہ رہ چکا ہوں مگر میرا اگلا ہدف اس سال ہونے والا ورلڈکپ ہے جہاں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے خوب محنت بھی کر رہا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بن سکیں۔ نوجوان فاسٹ بولر نے اتنے کم عرصے میں اپنی پہچان بنانے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شاہین شاہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ پی ایس ایل فور کے 5 میچز میں اب تک 5 وکٹیں لے سکے ہیں۔