Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی بولر محمد عباس ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہیں تاہم انھیں ابھی تک پی ایس ایل میں موقع نہیں ملا۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد عباس نے کہا کہ میں ابھی تک پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوا لیکن اس سے قطعی طور پر پریشان نہیں ہوں، جب بھی مینجمنٹ نے میدان میں اتارنے کی ضرورت محسوس کی اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کروں گا اور اچھا پرفارم کروں گا۔
محمد عباس نے کہا کہ رواں برس ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور انداز میں محنت کر رہا ہوں کیونکہ میں ٹیسٹ کرکٹ جیسی پرفارمنس محدود اوورز میں بھی دکھانا چاہتا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ انھیں انگلینڈ میں کھیلنے کا بہت تجربہ ہے اور کاؤنٹی کرکٹ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا کریڈٹ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو دیا اور کہا کہ انڈر-19 کے بعد آٹھ سے نو فرسٹ کلاس سیزن کھیلے جس سے کارکردگی بہتر ہوئی۔