Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک نے پاکستان اسپورٹس ایوارڈز شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ شعیب ملک نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کی جیت پاکستان کے اسپورٹس مین اور ویمن کے نام کر دی۔ اپنے ٹویٹ میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ ہیروز کی پذیرائی کے لیے پاکستان اسپورٹس ایوارڈز شروع کر رہے ہیں، ہمارے ہیروز سخت محنت کرتے ہیں جس کے باعث ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں پاکستان ایوارڈز کے حوالے سے تفصیلات دو مارچ کو شیئر کروں گا۔ پاکستان اسپورٹس ایوارڈز کا میلہ 16 مارچ کو کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہو گا۔ اس وقت پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیمیں اور غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی میں ہی موجود ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے شعیب ملک کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔