Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے پاکستان سپر لیگ میں اپنا جلوہ دکھا دیا۔ بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار پرفارمنس کے باعث مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد لاہور نے خود کو سنبھال لیا تھا۔ فخر زمان اور حارث سہیل اسکور کو 42 رنز تک لے گئے تھے مگر افتخار احمد نے اپنی شاندار بولنگ سے پہلے فخر زمان کی اہم وکٹ لی اور اس کے بعد حارث سہیل کو بھی بولڈ کر دیا۔
افتخار احمد نے دو اوورز میں چار رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ 134 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مشکلات کا شکار تھی تو افتخار احمد نے ہی اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکال کر کامیابی دلائی۔ وہ 25 گیندوں پر 2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ افتخار احمد کی اس پرفارمنس پر انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔