Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے ایک اور زبردست اننگز کھیل کر پشاور کو کامیابی دلا دی۔ 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور کی تین وکٹیں 85 رنز پر گر گئیں تھیں جس کے بعد ٹیم کو کیرون پولارڈ کی جانب سے بڑی اننگز کی ضرورت تھی۔
کیرون پولارڈ نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور 27 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کے لیے فتح سمیٹی۔ انھوں نے ڈینیئل کرسچن کو تین گیندوں پر تین چھکوں سمیت 5 چھکے لگائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی پولارڈ نے 22 گیندوں پر 51 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی۔ کیرون پولارڈ پی ایس ایل کے اب تک 6 میچز میں 34 کی اوسط سے 137 رنز بنا چکے ہیں۔