Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں چوتھی شکست کراچی کنگز کے ہاتھوں ہوئی۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 133 رنز ہی بنا سکی۔ اے بی ڈویلیئرز 33 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے۔
لاہور قلندرز نے چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے کیلئے بھرپور جان لڑائی لیکن یاسر شاہ اور اعزاز چیمہ کی بولنگ کی وجہ سے کراچی کنگز کی جیت ممکن ہوئی۔ اعزاز چیمہ نے تین اوورز کراتے ہوئے 32 رنز دیئے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
یاسر شاہ نے بھی 3.1 اوورز کرائے اور 32 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔ کراچی کنگز نے افتخار احمد کی زبردست بیٹنگ کی بدولت میچ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔