ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بیٹنگ کے لیے آئے تو انھیں پی ایس ایل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 11 رنز کی ضرورت تھی۔ کامران اکمل کی فارم بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کے باوجود واپس نہ آ سکی۔ پی ایس ایل فور میں میں ان کا بلا مکمل طور پر خاموش نظر آ رہا ہے اور وہ 6 میچز میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔
پہلے میچ میں کامران اکمل نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 49 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔ اگلے 5 میچز میں کامران اکمل نے صرف گیارہ رنز اسکور کیے اور وہ 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
کامران اکمل 6 میچز میں اب تک صرف 10 کی اوسط سے 60 رنز ہی بنا سکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے آنے والے میچز سے قبل ان کی فارم بحالی بہت ضروری ہے کیونکہ گزشتہ سیزن میں کامران اکمل نے اہم میچز میں پرفارمنس دکھا کر اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔