Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیم کی بیٹنگ کے دوران آنے والا اگلا بیٹسمین ڈریسنگ روم میں تیار بیٹھا ہوتا ہے مگر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں انوکھا واقعہ ہوا۔ 114 رنز پر ملتان سلطانز کا دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا تو تیسرے بلے باز کے انتظار میں تین منٹ سے زائد گزر گئے مگر ملتان کے ڈریسنگ روم سے کوئی بیٹنگ کرنے نہیں آیا۔ آخر کار تین منٹ سے زائد کے وقفے کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے، اس وقت ملتان اچھی پوزیشن میں تھی ایسے میں بیٹسمین کا تاخیر سے آنا سب کو حیران کر گیا۔
اگر اس وقت پشاور زلمی کی ٹیم اپیل کرتی تو کرکٹ قوانین کے تحت شعیب ملک کو ٹائم آؤٹ قرار دیا جا سکتا تھا۔ شعیب ملک اپنی اننگز میں 21 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر امین نے کہا کہ سب ہی یہ سمجھ رہے تھے کہ ٹائم آؤٹ ہو گیا ہے مگر امپائر نے کہا کہ ٹائم آؤٹ نہیں ہوا جس کی وجہ سے پشاور زلمی نے اپیل نہیں کی۔