Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے تمام خدشات ختم کر کے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی۔ دبئی میں ٹیم مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں میچز اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور یہ تمام فرنچائزز اور پی سی بی کا متفقہ فیصلہ ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں اور کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔
احسان مانی نے کہا فرنچائز مالکان کے شکرگزار ہیں کہ مشکل وقت میں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات جیت جاری ہے، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام میچز میں سیکیورٹی گزشتہ سال سے بھی بہتر ہو گی۔ احسان مانی نے مزید کہا کہ بھارت اپنے ملک میں آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کھیل رہا ہے اور ہمیں بھی شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں۔