Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا گروپ میچ ورلڈکپ کے چند سنسنی خیز میچوں میں سے ایک میچ تصور کیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے 50 رنز کی شراکت قائم کی مگر ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن بولنگ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ کینگروز کی پوری ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹرینٹ بولٹ نے اس میچ میں 5 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگز شروع ہوئی تو آسٹریلوی بولرز نے 152 رنز کا چھوٹا ہدف بھی کیوی بلے بازوں کے لیے مشکل بنا دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 40 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 146 رنز کے اسکور پر نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم کین ولیمسن نے چھکا لگا کر سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کی۔ آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 شکار کیے تھے۔