Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں میچز کی سنچری مکمل ہو گئی۔ میچز اور ٹائٹل جیتنے کے اعتبار سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سب سے پہلے اور ملتان سلطانز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سنچری مکمل ہوئی۔ دو ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد کی ٹیم میچز جیتنے میں بھی سب سے آگے ہے۔ اسلام آباد نے 39 میچز میں سے 23 فتوحات حاصل کیں اور 15 میں شکست کا سامنا کیا۔
پشاور زلمی کو 39 میچز میں سے 22 فتوحات ملیں اور 16 میں شکست پشاور کا مقدر بنی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 37 میچز میں 21 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ کراچی کی ٹیم 37 میچز میں صرف 14 فتوحات سمیٹ سکی اور 21 میں اسے شکست ہوئی۔ لاہور قلندرز نے 32 میں سے 10 میچز جیتے جبکہ ملتان سلطانز کو 16 میچز میں سے صرف 6 میں کامیابی ملی۔