Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوئے تو جانسن چارلس نے پشاور زلمی کی مضبوط بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 57 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ اس سے پہلے بھی جانسن چارلس نے پشاور زلمی کے خلاف 53 رنز بنائے تھے۔ اس سیزن میں جانسن چارلس نے چار میچز کھیلے اور دو مرتبہ 50 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ملتان سلطانز کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے جانسن چارلس اور جیمز ونس نے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی اور پشاور زلمی نے ہدف باآسانی حاصل لیا۔ اس طرح جانسن چارلس کی دوسری نصف سنچری بھی شکست کی نظر ہو گئی۔ ملتان سلطانز کا اب پلے آف مرحلے میں جانا مشکل نظر آ رہا ہے۔