Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

عمر امین پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں اور وہ اپنے پانچ میچز کی چار اننگز میں دو نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر امین نے اپنی بیٹنگ میں بہتری کا کریڈٹ یونس خان اور مصباح الحق کو دے دیا۔ عمر امین نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئی پریشر نہیں ہے اور اپنی نیچرل گیم کھیل رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی مینجمنٹ انھیں بہت سپورٹ کر رہی ہے اور یونس بھائی کے ساتھ بیٹنگ تکنیک پر کام کیا جس سے بہت فائدہ ہوا جبکہ مصباح الحق کے ساتھ ذہنی مضبوطی پر کام کر رہا ہوں۔ عمر امین نے پاکستان ٹیم میں جگہ پکی نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ پاکستاب ٹیم میں میری بیٹنگ پوزیشن بہت زیادہ تبدیل کی گئی صرف 16 ون ڈے میچز کے دوران میں نے ایک سے لے کر سات نمبر تک بیٹنگ کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی میں اچھی پرفارمنس کی وجہ یہی ہے کہ میرا ایک نمبر سیٹ ہے جسے تبدیل نہیں کیا گیا۔ عمر امین نے کہا کہ وہ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ انڈر-19 کے لیول سے ہی اوپر بیٹنگ کرتا آیا ہوں۔