Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں شاہد آفریدی نے اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ دبئی میں ایک تقریب سجی جس میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک، شاہد آفریدی، محمد عرفان اور شان مسعود سمیت چھ کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک مجھے اوپر بیٹنگ کے لیے نہیں بھیجتے جس پر شعیب ملک نے سوال کیا کہ کیا آپ اوپننگ کریں گے؟ شاہد آفریدی نے سوچ بچار کے بعد اپنی بیٹنگ کے لیے پانچواں نمبر منتخب کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑی ڈھونڈنے کے لیے بہت بڑا کام کیا اور کوئی فرنچائز ایسا کام نہیں کرسکی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسے علاقوں میں بھی گئے جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے بولرز تو سامنے آ رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی اچھا بیٹسمین سامنے نہیں آیا۔