Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے ابتدائی میچز کے بعد کراچی کنگز کو جوائن کیا تو کراچی کے شائقین نے ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی امید باندھ لی مگر اب تک انھوں نے چاروں میچز میں سب کو مایوس کیا ہے۔ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے کولن منرو اگلے دو میچز میں بھی تین اور چار رنز ہی بنا سکے۔
لاہور قلندرز کے خلاف ابتداء میں کولن منرو پراعتماد نظر آئے مگر انھوں نے لاہور قلندرز کے بیسٹ بولر سندیپ لمیچنے پر اٹیک کرنے کی غلطی کی اور پویلین لوٹ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں عالمی نمبر دو بیٹسمین نے 12 گیندوں پر 15 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔
کولن منرو اب تک چار میچز میں 22 رنز ہی بنا سکے ہیں۔ کراچی کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نچلے نمبرز پر موجود ہے اور اگر کراچی کو پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو پھر کولن منرو کا فارم میں آنا بہت ضروری ہے۔