Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کا پی ایس ایل فور میں بھی سفر اچھا نہیں رہا ہے اور پے در پے شکستوں کے باوجود ٹیم مالک علی خان ترین نے اپنا دل چھوٹا نہیں کیا۔ پشاور زلمی سے میچ ہارنے کے بعد علی خان ترین نے کیرون پولارڈ کے ہمراہ ایک تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ کیرون پولارڈ بہت بڑا آدمی ہے۔
علی خان ترین نے لکھا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ہماری ٹیم کے خلاف کھیلنے سے پہلے کیا کھایا تھا تو انھوں نے جواب دیا کہ میں نے دم پخت کھائی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں بھی اپنی ٹیم کو دم پخت کھلاؤں گا اور اب سوہن حلوہ نہیں چلے گا۔
کیرون پولارڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف 27 گیندوں پر 52 رنز کی طوفانی اننگز کی کھیلی تھی جس کی بدولت پشاور زلمی نے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔