Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کر دی گئی۔ ٹیم رینکنگز میں آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کو یہ ترقی بھارت کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کی بدولت ملی۔ رینکنگز میں پاکستان کا پہلا نمبر بدستور برقرار ہے اور بھارت دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پلئیرز رینکنگز میں آسٹریلوی اور افغانستان کے کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔ افغانستان کے حضرت اللہ 31 درجے ترقی پا کر 7ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے گلین میکسویل دو درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر برقرار ہے۔ بولرز میں پاکستان کے شاداب خان اور عماد وسیم ایک، ایک درجے ترقی پا کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ فہیم اشرف کی بولنگ رینکنگز میں نویں پوزیشن ہے۔