Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا اور ساتھ ہی 6,000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے انگلش بیٹسمین بن گئے۔ اپنے ون ڈے کیریئر میں این مورگن 216 میچز کھیل کر 6,795 رنز بنا چکے ہیں مگر یاد رہے کہ مورگن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز آئرلینڈ کیجانب سے کھیل کر کیا تھا۔
انہوں نے آئرلینڈ کی جانب سے 23 ون ڈے میچ کھیلے اور 744 رنز بنائے تھے جس کے بعد 2009 میں مورگن نے انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کیا۔
وہ اب تک 193 ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر کے 6,051 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کی 11 سنچریاں اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ این مورگن نے یہ اعزاز ویسٹ انڈٰیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کر کے اپنے نام کیا تھا۔