Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے اپنے ایک بیان میں انگلینڈ کے وکٹ کیبر بیٹسمین جوز بٹلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بٹلر بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ میرے قریب بھی نہیں ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں جوز بٹلر نے 77 گیندوں پر 150 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔
انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 13 چوکے اور 12 چھکے لگائے۔ اسی میچ میں کرس گیل نے بھی اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 97 گیندوں پر 162 رنز بنائے تھے۔ جارح مزاج بیٹسمین نے اپنی اننگز میں 14 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔
اسی میچ میں کرس گیل بین الاقوامی کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے پہلے بیٹسمین بنے جبکہ انھوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں دس ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔