Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے اہم رکن شاداب خان اور حسن علی کی دوستی سے کون واقف نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹویٹر پر مشورہ دیا ہے کہ آپ پاکستان سپر لیگ میں بھی ایک ٹیم کی طرف سے کھیلا کریں۔ علی خان ترین کے انداز سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ دونوں کھلاڑیوں کو ملتان سلطانز میں لانا چاہتے ہیں۔
حسن علی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شاداب خان اسلام آباد یوناٹئیڈ کی ٹیم میں شامل ہیں اور رواں سیزن میں وہ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آ رہا کہ وہ ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلیں گے کیونکہ ایسی کارکردگی میں فرنچائزز ان کو ریلیز یا ٹریڈ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔