Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے لیے شاندار پرفارمنس دینے والے افتخار احمد نے پاکستان ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر شکوہ کر دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ مجھے ایک ٹیسٹ میچ ملا جس کی صرف ایک اننگز میں بیٹنگ کی، ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں باری نہیں آئی اور اس کے بعد سے ٹیم سے باہر ہوں۔
افتخار احمد نے کہا کہ ڈومیسٹک میں تو پرفارم کر رہا ہوں مگر اب سلیکٹرز سے پوچھنا پڑے گا کہ آخر مسئلہ کیا ہے یا پھر صحافی خود ہی سلیکٹرز سے پوچھ لیں۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وکٹ پر گیا تو یہی سوچا تھا کہ آخر تک جانا ہے اور اللہ کے شکر سے کامیابی ملی۔ مین آف دی میچ ملنے پر افتخار احمد نے کہا کہ پہلے وہ اپنی بولنگ پر توجہ نہیں دیتے تھے مگر اب بولنگ پر بھی محنت کر رہے ہیں جس وجہ سے کامیابی ملی۔