Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل سیزن میں انجری مسائل کا شکار لاہور قلندرز کی ٹیم ایک وننگ کمبی نیشن بنانے میں ناکام رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور قلندرز کو 7 میں سے 4 میچز میں شکست ہوئی ہے اور صرف تین میں کامیابی ملی ہے۔ پہلے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے فریکچر ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوئے، پھر برینڈن ٹیلر بھی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
ان مسائل کی وجہ سے لاہور قلندرز یاسر شاہ کو مسلسل مواقع فراہم کر رہی ہے لیکن وہ ٹیم کے لیے سود مند ثابت نہیں ہو رہے اور سوال اٹھنے لگے ہیں کہ اسکواڈ میں شامل حسان خان کو ٹیم میں جگہ کیوں نہیں دی جا رہی؟ جو کہ لیف آرم اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں انھوں نے ملتان سلطانز کے خلاف چھکا لگا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت دلائی تھی۔