Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر-19 کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سابق کپتان یونس خان کو سونپنے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کو انڈر-19 ٹیم کا ہیڈکوچ اور سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کو انڈر-19 ٹیم کا منیجر بنانے کی تجویز ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی پہلے ہی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پی سی بی راہول ڈریوڈ ماڈل پر عملدرآمد کرے گا۔
جونیئر کھلاڑیوں کے لیے سابق کھلاڑیوں کو کوچ بنانے کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو کمپیوٹر، تعلیم اور اخلاقیات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت ہوئی ہے۔
یونس خان اپنی شرائط پر جونیئر ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہیں جبکہ یونس خان میڈیا کے سامنے پہلے ہی انڈر-19 ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔