Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین احمد شہزاد نے پی ایس ایل فور میں اپنی فارم کی جھلکیاں دکھا دی ہیں۔ احمد شہزاد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی دو میچوں میں بری طرح ناکام ہوئے تھے اور انہوں نے دو میچوں میں صرف دو ہی رنز بنائے تھے جس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں انہیں ایک اور موقع دیا گیا تاکہ شین واٹسن کے جانے کے بعد ایک بیٹسمین کو بیک اپ کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ احمد شہزاد نے میچ میں 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیموں کی پاکستان روانگی سے قبل اگر احمد شہزاد اپنی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی ٹیم کے لیے میچ ونر بیٹسمین ثابت ہو سکتے ہیں۔ ملتان سلطانز کو کوئٹہ نے شکست دیکر ایونٹ میں اپنی پانچویں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔