Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے رواں سیزن کے دوسرے میچ میں شکست کا مزہ چکھنے کے ساتھ ساتھ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ بھی ہو گیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرا سکی جس وجہ سے ٹیم کے کپتان فخر زمان اور دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اگر لاہور کی ٹیم ایک بار پھر سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی تو پھر تمام کھلاڑیوں کو 20 فیصد جرمانہ کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک سات میچز کھیلنے کے بعد لاہور قلندرز کو 4 میں شکست ملی جبکہ تین میں فتح اپنے نام کی۔ لاہور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور قلندرز کا اگلا میچ 5 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف ابوظہبی میں ہو گا۔