Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تجربہ کار بولر سہیل تنویر کے لیے پی ایس ایل کا چوتھا سیزن شاندار ثابت ہوا ہے۔ سہیل تنویر پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں اور ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے 22ویں میچ میں بھی انہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس کا تسلسل جاری رکھا۔ سہیل تنویر نے ملتان سلطانز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سہیل تنویر نے پی ایس ایل فور میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں دوسرا نمبر بھی حاصل کر لیا۔ انہوں نے 7 میچوں میں 13.50 کی اوسط سے 12 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں سہیل تنویر کا اکانومی ریٹ بھی صرف 6 رنز فی اوورز رہا ہے۔