Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد خان آفریدی نے زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں۔ اس پرمسرت موقع پر شاہد آفریدی کو دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول ہوئیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ شروع ہونے سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے گراؤنڈ میں کیک بھی کاٹا جس میں ٹیم مالک علی خان ترین نے خصوصی شرکت کی۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر شاہد خان آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی بولنگ بھی ملتان سلطانز کے کام نہ آسکی اور ان کی ٹیم ایونٹ میں چھٹی بار شکست سے دوچار ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سلطانز کی آخری پوزیشن ہے۔
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں شاہد آفریدی بیٹنگ میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔ انھوں نے سات میچز کھیل کر صرف 49 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین اسکور ٭16 ہے۔