Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر ڈوین براوو نے پی ایس ایل فور میں شاندار اینٹری کر لی ہے۔ انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل فور کا اپنا پہلا میچ کھیلا۔ ڈوین براوو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔
اس کے علاوہ سہیل تنویر نے تین، محمد نواز نے دو اور محمد حسنین ایک 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے منفرد جشن کے انداز سے ڈوین براوو نے میدان میں بیٹھے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
واضح رہے کہ ڈوین براوو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی چھ میچوں میں دستیاب نہیں تھے۔ وہ پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔