Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز نے آغاز تو شاندار کیا مگر آخری میچز میں ناقص کارکردگی کے باعث پلے آف مرحلے تک ٹیم کی رسائی ممکن نہ ہو سکی۔ پی ایس ایل سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک اور شکست کے بعد ملتان سلطانز کا پلے آف مرحلے میں جانا مشکل نظر آ رہا ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک آٹھ میچز کھیل چکی ہے اور اسے چھ میں شکست ہوئی جس کے باعث ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں جانے کی امید برقرار رکھنی ہے تو سب سے پہلے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔ اس کے بعد ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی شکستوں کا انتظار کرنا ہو گا جو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہے۔