Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے لیام ڈوسن اور ڈیرن سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 176 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پشاور زلمی کی پانچ وکٹیں 84 رنز پر گر گئیں۔ اس کے بعد ڈیرن سیمی اور لیام ڈوسن نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ محمد سمیع کے آخری اوور میں پشاور زلمی کو 14 رنز درکار تھے۔ پہلی تین گیندوں پر صرف چار رنز ہی بن سکے۔
ڈیرن سیمی نے چوتھی گیند پر چھکا لگایا جس کے بعد پانچویں گیند پر وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ ڈیرن سیمی 29 گیندوں پر 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آخری گیند پر پشاور زلمی کو جیت کے لیے چار رنز درکار تھے۔ لیام ڈوسن نے طاقتور شاٹ لگا کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلا دی۔ لیام ڈوسن 35 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔