Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں جہاں عمر اکمل اور لیونگسٹون جیسے بیٹسمینوں نے دھوم مچائی وہیں کئی ایسے کھلاڑیوں نے مایوس کیا جن سے اچھی پرفارمنس کی امید تھی۔ بولرز میں بھی جن سے امید تھی وہ پیچھے رہے اور نئے بولرز سامنے آئے ہیں۔ پی ایس ایل کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل نے اس سیزن میں سب کو مایوس کیا۔ پی ایس ایل میں ٹاپ اسکورر رہنے والے کامران اکمل نے اس سیزن کے 7 میچز میں صرف 79 رنز بنائے ہیں۔
کراچی کنگز کے شائقین کو کولن منرو سے کافی امیدیں وابستہ تھیں مگر اوپننگ بیٹسمین چار میچز میں اب تک صرف 22 رنز اسکور کر سکے ہیں۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل حسین طلعت سات میچز میں صرف 83 رنز تک پہنچ سکے ہیں۔ پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر وہاب ریاض اس سیزن میں مہنگے بولر ثابت ہوئے تاہم انھوں نے سات میچز میں دس آؤٹ کیے ہیں۔
شاہد آفریدی بھی ملتان سلطانز کے لیے خاصے مہنگے ثابت ہوئے اور 7 میچز میں 8 وکٹیں ہی لے سکے۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے۔ انھوں نے پانچ میچز میں صرف پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 16 اوورز میں 160 رنز دینے والے عثمان شنواری پانچ میچز میں صرف چار وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔