Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان جو کہ پی ایس ایل سیزن فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اب تک ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے نہ تو بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی بولنگ میں کچھ خاص کارکردگی دکھا سکے۔
شاداب خان نے پی ایس ایل فور میں 8 میچز کھیل کر 32 اوررز کیے ہیں جس میں 25.37 کی اوسط سے صرف 8 ہی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی بہترین بولنگ 20 رنز دے کر دو وکٹیں رہی ہے۔
بیٹنگ میں بھی شاداب خان ایونٹ میں اب تک مکمل ناکام رہے ہیں۔ 8 میچوں میں شاداب خان کو 6 مرتبہ بیٹنگ کرنے کا موقع ملا مگر وہ 7.20 کی اوسط سے محض 36 رنز ہی بنا سکے ہیں۔