Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں سیزن میں کچھ بجھے بجھے نظر آ رہے ہیں اور بیٹنگ تو دور کی بات اس سیزن میں ان کی بولنگ پرفارمنس بھی کچھ خاص نہیں رہی۔ بیٹنگ میں بوم بوم آفریدی 7 میچز کی 6 اننگز میں اب تک صرف 49 رنز ہی اسکور کر سکے ہیں۔ بولنگ کے دوران شاہد آفریدی نے کئی میچز میں اوورز بھی پورے نہیں کرائے۔
سات میچز میں شاہد آفریدی نے 21.4 اوورز کرائے اور صرف 8 وکٹیں لیں۔ انجری کے باعث انھوں نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔
شاہد آفریدی کی اس صورت حال کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہو گا۔ کرک ان جف کو انٹرویو میں شاہد آفریدی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے بعد اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ شاہد آفریدی نے یکم مارچ کو اپنی 39ویں سالگرہ ٹیم کے ہمراہ منائی تھی۔