Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کئی فاسٹ بولرز سامنے آئے۔ حارث رؤف، محمد موسیٰ اور محمد الیاس نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیز گیندوں سے کئی بیٹسمین کو پریشان کیا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد حسنین نے ملتان سلطانز کے خلاف 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔ یہ پی ایس ایل سیزن فور کی تیزترین گیند تھی۔ محمد حسنین سے قبل وہاب ریاض نے 148.43 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی۔
محمد حسنین نے ملتان سلطانز کے خلاف چار اووز میں 20 رنز کے عوض 1 وکٹ اپنے نام کی۔ ان کی بہترین بولنگ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں آزمانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی انہوں نے تیز رفتار سے بولنگ کی تھی۔