Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں ٹیموں کے کپتان ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر رہے ہیں اور دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل فور میں اب تک 22 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور 18 مرتبہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے فتح اپنے نام کی جس وجہ سے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے پر پی ایس ایل نمبرون لیگ بن گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چار سیزن میں اب تک دوسری مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیموں کی جیت کا تناسب 64 فیصد ہے جو تمام لیگز میں سب سے زیادہ ہے۔
اس فہرست میں کیریبین پریمیر لیگ 57.5 فیصد کے ساتھ دوسرے اور انڈین پریمیر لیگ 54.4 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے اور دیکھنا یہ ہے کہ وہاں بھی یہ ٹرینڈ جاری رہے گا یا نہیں۔