Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں سالگرہ پشاور زلمی کے ساتھ منائی۔ تیسرے ایڈیشن میں شاہد آفریدی کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ بن گئے اور انھوں نے اپنی 37ویں سالگرہ کا کیک وہاں کاٹا۔ اب پی ایس ایل کا چوتھا سیزن جاری ہے اور شاہد آفریدی ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یکم مارچ کو اسٹار آل راؤنڈر کی 39وین سالگرہ کا دن آیا تو ملتان سلطانز کی ٹیم مینجمنٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے شاہد آفریدی کی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ٹیم مالکان علی خان ترین اور تیمور ملک بھی موجود تھے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم شاہد آفریدی کے لیے یہ دن یادگار بنانے میں ناکام رہی۔ ملتان کی ٹیم کو ایونٹ میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔