Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کامران اکمل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے چاروں سیزن میں شرکت کی اور چاروں مرتبہ انھوں نے پشاور زلمی کی ہی نمائندگی کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامران اکمل صرف 19 رنز ہی بنا سکے تاہم انھوں نے ایک اعزاز حاصل کر لیا۔ کامران اکمل پی ایس ایل میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ یہ ریکارڈ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر رومان رئیس کو چھکا لگا کر بنایا۔ وہ 41 میچز میں اب تک 1,008 رنز بنا چکے ہیں۔
پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کامران اکمل نے 151 رنز بنائے جبکہ دوسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ 353 رنز بنائے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے تیسرے ایڈیشن میں 426 رنز بنائے۔ کامران اکمل وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس لیگ میں دو سنچریاں بنائی ہیں مگر پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کامران اکمل خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا رہے۔ رواں سیزن کے سات میچز میں وہ 79 رنز ہی بنا پائے جس میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کی خفت بھی اٹھائی۔