Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے یکم مارچ کو اپنی 39ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کو دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات وصول ہوئے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ نے ان کی سالگرہ کے موقع پر سب سے دریافت کیا کہ آپ کے لیے شاہد آفریدی کے کرکٹ کیریئر کا بہترین لمحہ کون سا تھا؟
شاہد آفریدی کے مداحوں میں سے کسی نے ایشیا کپ 2014 میں بھارت کے خلاف ان کے آخری دو چھکوں کو چُنا تو کسی نے ان کی تیزترین سنچری کو منتخب کیا۔ شاہد آفریدی نے خود جواب دیا کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ کھیلنا میرے لیے سب سے یادگار لمحہ تھا۔
شاہد آفریدی نے 398 ون ڈے، 99 ٹی ٹوئنٹی اور 27 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 11,196 رنز بنائے اور بولنگ میں 541 شکار کیے۔