Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے 15ویں بولر بن گئے ہیں۔ وہاب ریاض نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل 213 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر عبور کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے بولر بن گئے ہیں۔
وہاب ریاض سے پہلے شاہد آفریدی، یاسر عرفات، سعید اجمل، اظہر محمود اور سہیل تنویر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 250 سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ڈووین براوو کو حاصل ہے۔ وہاب ریاض پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں اور وہ 39 میچز میں 58 شکار کر چکے ہیں۔