Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیوی کمنٹیٹر اور ہر دلعزیز ڈینی موریسن پی ایس ایل میچز میں کمینٹری کے سلسلے میں ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بیتاب نظر آ رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈینی موریسن نے کہا کہ 1990 میں نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم پاکستان گئی تو پاکستان کے فاسٹ بولنگ نے ہماری ٹیم کو بہت پریشان کیا۔
انھوں نے کہا کہ وقار یونس، وسیم اکرم اور عاقب جاوید نے شاندار بولنگ کی تھی اور پاکستان کے پاس عبدالقادر کی صورت میں ایک شاندار اسپنر بھی تھا۔ معروف کمینٹیٹر نے کہا کہ اس کے بعد ہم 1996 میں ورلڈکپ کے لیے پاکستان گئے تو اس وقت میں انجری کے باعث زیادہ دیر پاکستان میں نہ رک سکا۔
ڈینی موریسن نے مزید کہا کہ 2017 میں جب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے لاہور گیا تو لاہور کو بہت خوبصورت اور صاف ستھرا پایا اور میں ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے کے لیے پرجوش ہوں۔