Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک پریس کانفرنس کرنے آئے تو انھوں نے کہا کہ میں ٹاس نہیں جیت پا رہا جو ہماری ہار کی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ہم ہر میچ اچھا کھیل رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں مل رہی اور تمام دستیاب کھلاڑیوں کو بھی آزما چکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں اور ہم نے زیادہ مرتبہ پہلی اننگز میں بیٹنگ کی۔
اس کے علاوہ انھوں نے پی ایس ایل فور سے ملنے والے نوجوان کھلاڑیوں پر بھی بات کی۔ شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن ابھی ان کو گروم کیا جائے اور زیادہ جلدی بین الاقوامی سطح پر موقع نہیں دینا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام نئے لڑکوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں، یہ پاکستان کے لیے لمبا کھیل سکتے ہیں اس لیے ہمیں تھوڑا صبر کرنے کے ساتھ ان کا اچھی طرح خیال رکھنا چاہیے۔