Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیم سے معافی چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے سوچا بھی نہیں کہ ہماری ٹیم بھارت کو ان کے گھر میں شکست دے گی۔ انھوں نے لکھا کہ آسٹریلیا نے بھارت کی مضبوط ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے خلاف بہت زبردست پرفارمنس دکھائی اور کینگروز تعریف کے مستحق ہیں۔
انھوں نے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈارسی شارٹ کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا میں کھیلتے ہوئے مشکلات کا شکار رہے ہیں لیکن اس بار انھوں نے میسکویل کے ہمراہ ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور ثابت کیا کہ وہ ٹیم کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
آسٹریلیا نے بھارت کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ شکست دی جس میں گلین میکسویل کی بیٹنگ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے دو میچوں میں 169 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔